وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 سے 27 نومبر تک بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینیئر افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم کے اس دورے کے دوران بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت اور دیگر اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق یہ سرکاری دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا، گرمجوش تعلقات کو مستحکم کرنا اور عوام سے عوام کے روابط کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف 27 تا 29 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے
حکام کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکٹرل تعاون، تجارتی معاہدے اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔ وزیر اعظم کی قیادت میں ہونے والی یہ ملاقاتیں دو طرفہ تعلقات میں نئی مضبوطی پیدا کرنے اور مستقبل میں تعاون کے لیے راہیں ہموار کرنے کی کوشش ہیں۔
سیاسی اور اقتصادی مبصرین کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات میں مزید گہرائی پیدا کرے گا اور خطے میں مشترکہ ترقی کے منصوبوں میں تیزی لائے گا۔
اسلام آباد: 26 نومبر 2025۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ دورے پر روانہ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف 26 سے 27 نومبر تک بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر افسران بھی وفد میں شامل ہیں۔@KulAalam pic.twitter.com/37OmDWrVKi
— Media Talk (@mediatalk922) November 26, 2025
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں یہ سرکاری دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور اعتماد کی مضبوطی کے لیے اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
















